ڈالر مزید سستا، 215 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Aug 12, 2022

انٹر بینک میں آج بھی ڈالر مزید سستا اور روپیہ مزید مستحکم ہو گیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

آج جمعے کو بھی کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 38 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 215 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More