پاکستان میں ٹویوٹا کے مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

اردو نیوز  |  Aug 16, 2022

ٹویوٹا نے اپنی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ہے۔

پاک وہیل کی جانب سے شوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی کمپنی کے اعلان کردہ نئی قیمتوں کے مطابق ٹویوٹا نے اپنی مختلف ماڈل کی قیمتوں میں دو لاکھ 60 ہزار فی یونٹ سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے فی یونٹس تک کمی کی ہے۔

ٹویوٹا کے ہیلکس ریو کے ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں چھ لاکھ 50 ہزار سے لے کر 8 لاکھ 20 ہزار تک کی کمی کی گئی ہے۔

اس طرح ٹویوٹا فارچونر ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں 9 لاکھ 10 ہزار سے لے کر 11 لاکھ 40 ہزار تک کی کمی کی گئی ہے۔

ٹویوٹا یارس ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں دو لاکھ 60 ہزار سے لے کر 3 لاکھ 10 ہزار تک کمی کی گئی ہے۔

کمپنی نے ٹویوٹا کرولا ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں تین لاکھ 30 ہزار سے لے کر چار لاکھ 40 ہزار تک کمی کی ہے۔

خیال رہے نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اگست سے ہوگا۔

قبل ازیں ٹویوٹا کمپنی نے 29 جولائی کو اپنی تمام گاڑیوں کے ماڈل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔  آٹو دیلرز کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی حالیہ دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

29 جولائی کو کمپنی کے اعلامیے کے مطابق ٹویوٹا کمپنی نے کرولا ایکس 1.6 ایم ٹی کی قیمت میں 9 لاکھ 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا جس سے اس ماڈل کی گاڑی کی قیمت 48 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی جو پہلے 39 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔

اسی طرح کرولا ایکس 1.6 اے ٹی کی قیمت 10 لاکھ 40 ہزار روپے کے اضافے سے 51 لاکھ 39 ہزار روپے، کرولا ایکس 1.6 اے ٹی ایس ای کی قیمت 11 لاکھ 30 ہزار روپے کے اضافے سے 56 لاکھ 39 ہزار روپے اور کرولا ایک 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 11 لاکھ 80 ہزار روپے اضافے سے 56 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

آلٹس گرانڈ ایکس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 12 لاکھ 90 ہزار روپے کے اضافے سے 61 لاکھ 49 ہزار روپے اور آلٹس گرانڈ ایکس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت میں 12 لاکھ 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا  جس کے بعد اس کے نرخ 61 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئے تھے۔

کمپنی نے ٹویوٹا یارس کی قیمت میں 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے لے کر 9 لاکھ 10 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا، جس سے یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 37 لاکھ 99 ہزار روپے اور یارس 1.5 سی وی کی قیمت 45 لاکھ 69 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

ٹویوٹا فورچونر، ریو اور ہیلکس کے مختلف ماڈلز کی قیمت بھی 25 لاکھ 30 ہزار روپے سے لے کر 31 لاکھ 60 ہزار روپے تک بڑھ گئی تھے  جس سے فورچونر 2.7 جی کی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 89 ہزار روپے اور فورچونر لیجنڈر ڈیزل کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 39 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

اس سے قبل 30 جولائی کو ہنڈا نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی تھیں۔ ہنڈا نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز پر 7 لاکھ 85 ہزار سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے تک قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ہنڈا سٹی ایم ٹی 7 لاکھ 85 ہزار اضافے کے بعد 40 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی ہے، اسی طرح ہنڈا سٹی سی وی ٹی 8 لاکھ 10 ہزار اضافے کے بعد 41 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے جبکہ سٹی سی وی ٹی 1500 سی سی 8 لاکھ 50 ہزار اضافے کے ساتھ 44 لاکھ 49 ہزار روپے میں ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More