ڈالر کی پھر سے اڑان کی کوشش، قدرمیں اضا فہ ہو گیا،نئی قیمت کیا ہے۔۔۔؟

روزنامہ اوصاف  |  Aug 17, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں مسلسل گراوٹ کے بعدآج ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 214 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا جو اس ماہ کے آغاز تک جاری رہا ، انٹر بینک میں ڈالر 242 روپے کی بلند ترین سطح تک گیا جس کے بعد اس کی واپسی کا عمل شروع ہوا اور گزشتہ روز یہ 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More