نیویارک میں شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی مختصر ملاقات

اردو نیوز  |  Sep 23, 2022

پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی مختصر ملاقات ہوئی ہے۔ 

جمعے کو سرکاری ذرائع ابلاغ کی طرف سے جاری کردہ مختصر بیان کے مطابق یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔ 

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں اور آج شام جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔ 

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ہو نے والی مختصر بات چیت مثبت اور تعمیری تھی۔

As I continued my interaction with world leaders on day 3 of UNGA Session, there has been a massive outpouring of sympathy & solidarity with Pakistan on flood disaster.Time has come for world to translate this solidarity into concrete action to help Pakistan overcome this crisis.

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 23, 2022

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات ٹھوس بنیادوں پر استوار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی رہنمائوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر ہمدردی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور اب اس جذبےکو ٹھوس اقدامات میں تبدیل ہو نا چاہیے تاکہ پاکستان سیلاب سے بڑنے پیمانے پر تباہی کے بعد بحالی اور بہتر تعمیر کی طرف جا سکے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم نے موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے نقصانات بارے بین الاقوامی برادری کو بھرپورطریقےسے آگاہ کیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More