انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، یاسر شاہ اور فواد عالم سکواڈ سے ڈراپ

اردو نیوز  |  Nov 21, 2022

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے یکم سے 21 دسمبر تک کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

محمد وسیم کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

قومی سکواڈ سے فواد عالم اور یاسر شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

Our 18-player squad for the three-Test series against England #PAKvENG pic.twitter.com/NOXoTMPYDx

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 21, 2022

پریس کانفرنس کے دوران سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور رہ جانے والے پلیئرز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ محدود تعداد میں پلیئرز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اگر بتائے گئے ناموں کی بنیاد پر جائیں تو پھر 40 رکنی سکواڈ بنانا پڑے گا۔

پاکستان کے دورے پر آنے والی انگلش ٹیم یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ، نو دسمبر سے 13 دسمبر تک ملتان میں دوسرا ٹیسٹ اور 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More