ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول، فلموں کے لیے جیوری کا اعلان

اردو نیوز  |  Nov 24, 2022

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول نے طویل اور مختصر فلموں کے مقابلوں کے لیے جیوری کا اعلان کر دیا ہے۔

سبق نیوز کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا سیزن ٹو یکم سے 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اس فیسٹول میں کئی عربی اور عالمی فلمیں پیش کی جائیں گی۔

طویل فیچر فلموں کے مقابلے کا فیصلہ کرنے والی جیوری کی سربراہی ڈائریکٹرم پروڈیوسر اور رائٹر اولیو سٹون کریں گے۔

ریڈ سی فلم فیسٹول کے ڈائریکٹر محمد الترکی نے شارٹ اور فیچر فلموں کے مقابلوں کے لیے مقرر ہونے والی تینوں جیوریز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم فیسٹول سے عرب، ایشیا اور افریقا کے فلم سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

اس فلم مقابلے میں طویل دورانیے کی 15 جبکہ مختصر دورانیے 26 فلمیں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More