فطرہ،فدیےکی کم ازکم مقدار320روپے فی کس ہے، مفتی منیب

ہم نیوز  |  Mar 25, 2023

معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں۔

مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق فطرہ کی مقدار دو کلو چکی والے آٹے کے برابر ہو گی جو کہ 320 روپے بنتی ہے۔جَو کے حساب سے فطرہ اور فدیہ چارکلوہو گا جس کی مقدار 480روپے ہو گی۔ کھجور پر صدقہ فطر چار کلو ہوگا اورایک روزے کا فدیہ 2800روپے ہوگا۔

درجہ اول  کی کشمش کے حساب سے چار کلوفطرہ اور ایک روزےکا فدیہ 6ہزار400روپے ہوگا۔کشمش درجہ دوم پر 4کلوفطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4ہزار800روپے ہوگا

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ روزہ توڑنےکاکفارہ 60مساکین کو2وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More