روس ، جیل میں گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدیوں کو ہلاک کر دیا گیا

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

روس کے روستوف ریجن میں حراستی مرکز میں گارڈز کو یرغمال بنانے ولے 5 قیدیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

روسی حکام کے مطابق گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدی روسی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے، سکیورٹی گارڈز کو بحفاظت آزاد کرا لیا گیا ہے۔

اسرائیل اور حماس قیدیوں کے تبادلے، جنگ بندی معاہدے پر متفق

حکام کا کہنا ہے کہ قیدی اپنے سیل کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کر گارڈ روم میں داخل ہوئے تھے، گارڈز کو یرغمال بنانے والے قیدیوں کا دعویٰ تھا کہ وہ داعش کے حامی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قیدیوں نے کار اور فرار ہونے کیلئے محفوظ راستے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More