ہمارے بچوں کے لئے الگ سے اسکول بنوائے جائیں کیونکہ۔۔ ٹیپو شاہ کی بیوی کا حکومت سے انوکھا مطالبہ

ہماری ویب  |  Sep 13, 2024

“پاکستان میں مشہو شخصیات کے بچوں کے لیے خصوصی اسکولز بنائے جائیں"

یہ کہنا ہے پاکستان کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو کی اہلیہ حاجرہ شاہ کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران حاجرہ شاہ نے ایک حیران کن اپیل کی کہ پاکستان میں ایسے اسکولز بنائے جائیں جہاں صرف سلیبریٹی بچوں کو تعلیم دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بچیوں کو اکثر بُلی کیا جاتا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ایسے ماحول میں پڑھیں جہاں انہیں اس قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شو کے دوران عدنان شاہ نے اپنے خاندان اور چوتھی بیٹی کی پیدائش کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کی چوتھی بیٹی کی پیدائش ہوئی تو خاندان کے کچھ افراد نے افسوس کا اظہار کیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ خود اپنی بیٹیوں کی پرورش کریں گے اور کسی سے راشن یا مالی مدد کی توقع نہیں رکھتے۔

عدنان شاہ نے کہا کہ انہیں اللہ کی مہربانی پر فخر ہے کہ انہیں اولاد ملی ہے اور وہ اس پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سلیبریٹی بچوں کو اسکول میں اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ ان کی شناخت کی وجہ سے دیگر بچے ان کا مذاق اُڑاتے ہیں۔

حاجرہ شاہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی بچیاں بہت زیادہ بُلی ہوتی ہیں۔ ان کی یہ اپیل کہ سلیبریٹی بچوں کے لیے الگ اسکولز بنائے جائیں، دراصل ان کے بچوں کو درپیش مسائل کا حل نکالنے کی کوشش ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More