پاکستانی ٹیم نے محنت کی لیکن نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا، سرفراز احمد

ہم نیوز  |  Mar 08, 2025

سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے محنت کی لیکن نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ساری ٹیمیں جیتنے کیلئے کھیلتی ہیں، ہمیشہ یہ بات کی جاتی ہے ٹیم اچھا نہیں کھیلی، پرانے کرکٹرز، مینجمنٹ اور کوچز بھی جانتے ہیں کہ کوئی ٹیم ہارنے کے لئے نہیں کھیلتی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں تو بات بیلنس رکھ کر کریں، ان کاکہنا تھا جو ٹی وی پر بیٹھے ہیں وہ ان مراحل سے گزرے ہوئے ہیں، کھیلتے ہوئے رویہ کچھ ہوتا ہے اور جب کرکٹ چھوڑ جاتے ہیں تو تبدیل ہو جاتا ہے۔

انجری کے باعث میٹ ہنری کی فائنل میں شرکت مشکوک

سابق کپتان نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، امید ہے دورہ نیوزی لینڈ میں نتائج ہمارے حق میں آئیں گے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے چیلنجنگ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا اچھا اقدام ہے کہ نئی ٹیم نیوزی لینڈ لے کر جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے، چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو بہترین ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہیں، بھارتی ٹیم کو دبئی میں رہنے کا ایڈواٹیج حاصل ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More