اگر آپ واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو بہت جلد آپ کو اس کے لیے میسجنگ ایپ کو بھی اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نئے ویجیٹ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ اس ویجیٹ کے ذریعے میٹا اے آئی تک رسائی بہت زیادہ آسان ہو جائے گی۔ اس نئے ویجیٹ میں 3 شارٹ کٹس دیے جائیں گے، ایک شارٹ کٹ میٹا اے آئی سے چیٹ کو اوپن کرے گا۔
دوسرا شارٹ کٹ میٹا اے آئی سے فوٹو شیئرکرنے میں مدد فراہم کرے گا جبکہ تیسرے شارٹ کٹ سے میٹا اے آئی سے آڈیو رابطہ کرنا ممکن ہوگا۔یہ ویجیٹ آسانی سے فون اسکرین پر آپ کی ترجیحات کے مطابق فٹ ہو جائے گا۔
یہ ویجیٹ ابھی صرف بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا نہیں گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی میٹا اے آئی کو ہی کمپنی کی جانب سے پوری دنیا میں صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا مگر اس سے متعلق فیچرز پر مسلسل کام جاری ہے۔