ناسا نے مریخ کی دلکش تصویر جاری کردی

سچ ٹی وی  |  Mar 08, 2025

ناسا نے مریخ کی ایک اور دلکش پینورامک تصویر جاری کی ہے جو سیارے کے متنوع خطوں کا بے مثال منظر پیش کرتی ہے۔

روورز اور آربیٹرز کے ذریعے لی گئیں ہائی ریزولوشن کی تصاویر میں ناہموار پہاڑوں، صاف ستھری وادیوں، وسیع ٹیلوں اور سرخ سیارے کی سطح پر قدیم پانی کی موجودگی کے شواہد کو ظاہر کیا گیا۔

نئی جاری کردہ تصاویر مریخ کا ایک مفصل اور عمیق تناظر فراہم کرتی ہیں جس سے سائنسدانوں اور خلا سے متعلق شوقینوں کو سیارے کو مزید دریافت کرنے کا موقع ملتا ہے۔

پینوراما سیکڑوں انفرادی تصاویر سے مل کر بنائی گئی ہے جو مریخ کے ڈرامائی زمینی تغیرات کو نمایاں کرتے ہیں جس میں گڑھے والے میدانوں سے لے کر بلند و بالا چٹانوں اور گرد آلود میدان شامل ہیں۔

ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مطابق، یہ تصاویر روور پرسیورینس اور کیوروسٹی کے ساتھ ساتھ مارس ریکونیسنس آربیٹر کے کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More