آسٹریلیا میں سمندری طوفان الفریڈ نے تباہی مچادی

سچ ٹی وی  |  Mar 08, 2025

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں تباہی مچائی ہے جہاں طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے ہیں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کوئنز لینڈ میں 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہونے سے ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق امدادی کارروائیوں کیلئے آنے والے 2 فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔

ایمرجنسی سروس کے مطابق نیوساؤتھ ویلز میں 16ہزار سے زائد لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More