بھارت کا ون ڈے کرکٹ میں نیوزی لینڈ سے زیادہ میچز جیت کر پلڑا بھاری ہے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 119 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں، جس میں سے 61 میچ بھارت نے جیت رکھے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف 50 میچ جیتے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ برابر رہا جبکہ سات میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
فائنل میچ کے ٹاس کی کیا ضرورت، بھارتی کپتان سے پوچھ لیں، برطانوی اخبار کا طنز
واضح رہے کہ کل نو مارچ بروز اتوار کو نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے دعوے کئے ہیں۔