چیمپئنز ٹرافی کا فائنل، نیوزی لینڈ اور انڈیا کے کون سے کھلاڑی اہم ثابت ہو سکتے ہیں؟

اردو نیوز  |  Mar 08, 2025

اتوار کو دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں انڈیا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کچھ ایسے اہم نکات بیان کیے گئے ہیں جو میچ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

میٹ ہینری کا تباہ کن آغازآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری 10 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر ہیں، تاہم ان میں سے پانچ وکٹیں انہوں نے ایک گروپ میچ میں حاصل کیں۔

دبئی میں کھیلے گئے گروپ میچ میں میٹ ہینری نے شمبھن گِل اور وراٹ کوہلی کو آؤٹ کیا جس کی وجہ سے انڈیا کو دباؤ کا سامنا رہا، تاہم بعد میں انڈین بیٹرز نے فائٹ بیک کرتے ہوئے سکور نو وکٹوں کے نقصان پر 249 تک پہنچا دیا تھا۔

نیوزی لینڈ یہ میچ ہار گیا لیکن میٹ ہینری نے اس میں 42 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں میٹ ہینری کے ابتدائی اوورز انڈیا کے لیے مشکل ثابت ہو سکتے ہیں۔

فائنل میچ میں میٹ ہینری کے ابتدائی اوورز انڈین بیٹرز کے لیے مشکل ثابت ہو سکتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)ورون چکرورتی کی تباہ کن بولنگسپنر ورون چکرورتی کو تاخیر سے انڈیا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ ان کا ایونٹ میں پہلا اور مجموعی طور پر دوسرا ون ڈے تھا۔

ورون چکرورتی نے فروری میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔

ورون سپین بولنگ میں ایک وسیع ورائٹی رکھتے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں بھی دو وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ورون چکرورتی کو تاخیر سے انڈیا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)رچن رویندر اور کین ولیمسن کی بیٹنگ فارمدنیائے کرکٹ کے ابھرتے ہوئے سٹار رچن رویندرا اور کیویز کے تجربہ کار سابق کپتان کین ولیمسن فائنل میں اپنی ٹیم کے لیے بڑا ٹوٹل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دونوں بیٹرز لاہور میں ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف سینچریاں بنا چکے ہیں۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹر رچن رویندر اور ولیمسن نے سیمی فائنل میں 164 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی اور یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ان کے پاس انڈین سپنرز کا سامنا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

34 سال کے کین ولیمسن نے انڈیا کے خلاف گروپ میچ میں 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

رچن رویندر اور کین ولیمسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف سینچریاں بنائیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)دبئی کی سلو پچ پر کین ولیمسن، رچن رویندر کے ہمراہ اںڈین بولرز کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان اور لیفٹ آرم سپنر مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ’ولیمسن اور رویندر کی بیٹنگ بولرز کے لیے ’کھیل کو آسان‘ بنا دیتی ہے۔‘

روہت شرما کا آغاز انڈیا کے لیے اہمانڈین کپتان روہت شرما نے اس ٹورنامنٹ میں تاحال کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے، ان کا سب سے زیادہ سکور بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں 41 رہا۔

کپتان روہت شرما کا آغاز انڈیا کے لیے اہم ہو گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)ناقدین کی جانب سے روہت شرما کو بڑی اننگز نہ کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ ’روہت شرما کی کارکردگی ان کے رنز کے بجائے ان کے اثر سے جانچی جاتی ہے۔‘

روہت شرما پر تنقید کرنے والوں سے انہوں نے کہا کہ ’آپ اسے رنز کے لحاظ سے دیکھتے ہیں، لیکن ہم اسے اثر کے لحاظ سے دیکھتے ہیں، یہی فرق ہے۔‘

دبئی کی سلو پچدبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی پچ اس ٹورنامنٹ میں ایک اہم موضوع رہی ہے، کیونکہ انڈیا نے سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اپنے تمام میچز دبئی میں ہی کھیل رہی ہے۔

دبئی کی وکٹ سلو اور سپنرز کے لیے سازگار ثابت ہوئی ہے، تاہم اس ایوںٹ کے دوران سب سے زیادہ سکور آسٹریلیا کا 264 رنز تھا اور انڈیا نے یہ ہدف مقررہ اوورز سے 11 گیندیں پہلے حاصل کیا۔

دبئی کی پچ کو سپنرز کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے (فائل فوٹو: آئی سی سی)دوسری جانب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے کھیلے گئے میچوں میں بڑا سکور دیکھنے کو ملا، جہاں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ کی اننگز 312 رنز تک محدود رہی۔

انڈیا کے لیے دبئی کی پچ نئی نہیں ہے، لیکن نیوزی لینڈ کے رویندر کا کہنا ہے کہ ’ہم خود کو کسی بھی صورت حال میں ڈھالنے اور کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More