ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ: 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

سچ ٹی وی  |  Jul 03, 2025

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 6 کھلاڑی مختلف کیٹیگریز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

کوریا میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔

بوائز انڈر 19 میں عبداللہ نواز نے ہانگ کونگ کے وانگ ونگ کیون کو کوارٹر فائنل میں شکست دی، عبداللہ نواز کی جیت کا اسکور 11 ۔ 4، 11۔4 اور 11 ۔ 6 رہا۔

بوائز انڈر 15 میں نعمان خان اور احمد رایان خلیل نے ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔

نعمان خان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ہرشل رانا کو 11۔ 6 ، 11 ۔ 5 اور 11۔ 7 سے شکست دی۔

احمد رایان خلیل نے ملائیشیا کے ارمان مرزا بن اشرف کو 11 ۔ 7، 11 ۔3 اور 11۔ 3 سے ہرایا۔

بوائز انڈر 13 کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ سہیل عدنان نےبھارت کے ابھے اودے اروڑا کو شکست دی، سہیل عدنان کی جیت کا اسکور 11 ۔2 ، 11 ۔ 8 اور11 ۔ 2 رہا۔

گرلز ایونٹ میں ماہنور علی انڈر 13 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، ماہنور علی نے بھارت کی آنیکا کلنکی کو 11 ۔ 6 ، 11 ۔ 2اور 11۔3سے ہرایا، گرلز انڈر 15 کے کوارٹر فائنل میں سحرش علی کوملائیشیا کی پلیئر نے شکست دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More