8 محرم الحرام کا جلوس روایتی راستوں سے منزل کی جانب رواں دواں

ہماری ویب  |  Jul 04, 2025

8 محرم الحرم کا نشتر پارک سے ایک بجے روانہ ہونے والا مرکزی جلوس عید گاہ پہنچ گیا اور اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

علاوہ ازیں نشترپارک میں مجلس علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے پڑھائی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی اہلبیت کے مصائب اور شہداء کربلا کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پانچ ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کےجوان تعینات کیے گئے جبکہ مرکزی جلوس کی قیادت سعادت امروہہ اسکاؤٹس کر رہا ہے۔

جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ بارہ امام پر پہنچ کر کچھ دیر قیام کے بعد علم پر پھولوں کی تبدیلی کے بعد حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا جبکہ سندھ رینجرز اور پولیس کے دستے جلوس کے آگے چل رہے ہیں، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کر سیل کردیا گیا۔

رینجرز اور پولیس کےسراغ رساں کتوں کی مددسےگزرگاہوں کی سوپئنگ کی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی جلوس کی گزرگاہوں پر سوئپنگ کی، سکیورٹی کے لیے سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں کے اہلکار بھی جلوس کی نگرانی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں اےاین پی آر کیمروں کی مدد سےجلوس کی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ ماہر نشانہ باز بھی بلند و بالا عمارتوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔

8 محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے متعلق مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More