ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائرز: متحدہ عرب امارات کے سکواڈ کی قیادت محمد وسیم کریں گے

اردو نیوز  |  Oct 03, 2025

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائر میں شرکت کرے گا جس کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق 15 رکنی ٹیم کی قیادت جارحانہ اوپنر محمد وسیم کریں گے۔

کوالیفائرز سے تین ٹیمیں سنہ 2026 میں انڈیا اور سری لنکا میں شیڈول آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ایشیا اور ای اے پی کوالیفائرز میں کل نو ٹیمیں شریک ہوں گی جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یو اے ای کو گروپ ون میں شامل کیا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ ملائشیا اور قطر سے ہوگا۔

یو اے ای پہلا میچ آٹھ اکتوبر کو قطر کے خلاف کھیلے گا جبکہ دوسرا میچ 10 اکتوبر کو ملائشیا کے خلاف ہوگا۔ ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سُپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

سُپر سکس مرحلہ 12 سے 17 اکتوبر تک امارات کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگا اور اس راؤنڈ کی پہلی تین ٹیمیں ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔

یو اے ای کا سکواڈ

یو اے ای کا سکواڈ میں محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرافو، آریہنش شرما (وکٹ کیپر)، باسل حمید، دھرو پَرشر، جوناتھن فیگی، حیدر علی، ہرشت کوشک، جنید صدیقی، محمد فاروق، محمد عرفان، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روحید خان، سِمرنجیت سنگھ اور زاہد علی شامل ہیں۔

ٹیم کے ساتھ امجد عزّی بطور ٹیم منیجر اور لال چند راجپوت بطور کوچ خدمات انجام دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More