ہوا کا دباؤ بڑھ گیا۔۔ بحیرۂ عرب میں طوفان بننے کا امکان ! کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں سے متعلق پیش گوئی

ہماری ویب  |  Oct 03, 2025

شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے اور محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ ڈپریشن اب "ڈیپ ڈپریشن" میں بدل چکا ہے۔ اگلے بارہ گھنٹوں میں اس کے سمندری طوفان کی صورت اختیار کرنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ نظام کراچی سے تقریباً چار سو کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔ اس کے اثرات سے سندھ کے کئی شہروں سمیت کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ سمندر میں اونچی لہروں کے باعث طغیانی کی کیفیت رہے گی۔

شہر قائد کے موسم کے بارے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فضا جزوی طور پر ابرآلود اور ہوا نم رہنے کا امکان ہے۔ کہیں کہیں بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

درجہ حرارت کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ گرمی 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت اکیاسی فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More