مسافر طیارے کی فائر ٹرک سے ٹکر، دو پائلٹس ہلاک: امریکہ کے ایک مصروف ایئرپورٹ پر کیا ہوا؟

بی بی سی اردو  |  Mar 23, 2026

Reuters

امریکی شہر نیو یارک کے لاگوارڈیا ایئرپورٹ پر ایئر کینیڈا کے مسافر طیارے کی ایک فائر ٹرک سے ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک ہوئے ہیں۔

پورٹ اتھارٹی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرن گارسیا نے تصدیق کی ہے کہ طیارے پر سوار 41 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ان کے مطابق 32 افراد کو ڈسچاج کیا گیا مگر کئی کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

گارسیا کا کہا تھا کہ پیر کو دوپہر دو بجے تک لگوارڈیا ایئرپورٹ کو بند رکھا جائے گا۔ اس واقعے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یہ طیارہ مانٹریال سے آ رہا تھا جب لینڈنگ کے دوران اس کی اڈے پر موجود فائر ٹرک سے ٹکر ہوئی۔ یہ آگ بجھانے والی گاڑی نیو یارک اور نیو جرسی کی پورٹ اتھارٹی کی تھی۔ ان کے بقول یہ ایک الگ واقعے کی اطلاع پر وہاں موجود تھی۔

AFP via Getty Imagesٹکر کیسے ہوئی، تحقیقات شروع

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹکر کے بعد ایئر کینیڈا کے ریجنل پارٹنر جاز ایوی ایشن کے ذریعے چلائے جانے والے طیارے کی ناک ہوا میں ہے۔

گارسیا کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے نے ’آگ کی بو‘ کی اطلاع دی تھی جس پر فائر انجن کو بلایا گیا تھا۔

ایئر کینیڈا کا طیارہ سی آر جے 900 ماڈل تھا جس پر 72 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ اس ٹکر سے طیارہ بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کا کاک پٹ تباہ ہوگیا ہے۔

سخوئی لڑاکا طیارے کا حادثہ، پاکستان کے خلاف آپریشن میں شامل پائلٹ کی ہلاکت اور انڈین فضائیہ کو درپیش مشکلحد نگاہ میں کمی یا لینڈنگ میں پائلٹ کی غلطی، انڈیا میں طیارہ حادثہ جس نے کئی سوالات جنم دیےجنرل ضیا سے جنرل حداد تک: ’پُراسرار‘ فضائی حادثے جنھوں نے قیاس آرائیوں کو جنم دیاایئر بلیو طیارہ حادثے کے آٹھ متاثرین جنھوں نے بہتر معاوضے کے لیے طویل قانونی جنگ لڑی: ’معاملہ پیسوں کا نہیں انصاف کا تھا‘

گارسیا نے بتایا کہ طیارے پر سوار تمام افراد کی گنتی ہو چکی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں فائر فائٹنگ گاڑی کے اندر موجود سارجنٹ اور پولیس افسر کی حالت مستحکم ہے اور انھیں 'جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں'۔

AFP via Getty Images

گارسیا نے کہا کہ ’میں نے ہسپتال میں دونوں سے ملاقات کی ہے۔ چیئرمین نے بھی ملاقات کی اور وہ بات کرنے کے قابل تھے۔ ہم ان کے اہلِ خانہ کو آگاہ کر رہے ہیں۔‘

گارسیا کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات اس بات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی کہ 'حادثے کے دوران اصل میں کیا ہوا۔'

میڈیا کے سوالات کے جواب میں، گارسیا نے چند مخصوص نکات بیان کیے جن کا بورڈ جائزہ لے گا۔ ان میں یہ شامل ہوگا:

وہ رفتار جس پر طیارہ اس وقت چل رہا تھا جب اس کی گاڑی سے ٹکر ہوئیحادثے کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور میں عملے کی موجودگی اور تعدادکیا کسی شخص کو طیارے سے باہر نکالا گیا تھا یا نہیںReutersامریکہ کے سب سے مصروف ایئرپورٹس میں سے ایک پر پروازیں متاثر

لاگارڈیا ایئرپورٹ نیویارک سٹی کے مشرقی ترین ضلع کوئنز کے علاقے ایسٹ ایلمرسٹ میں واقع ہے۔

یہ امریکہ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جہاں گذشتہ 12 مہینوں میں 3 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ مسافر گزرے ہیں۔

اگرچہ یہ ایئرپورٹ بنیادی طور پر اندرونِ ملک پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن یہاں سے چند بین الاقوامی مقامات کے لیے بھی پروازیں روانہ ہوتی ہیں جن میں کینیڈا اور کیریبین شامل ہیں۔

2015 میں ایئرپورٹ کی ازسرِ نو تعمیر کے لیے آٹھ ارب ڈالر کا منصوبہ شروع کیا گیا جس کے تحت 2018 میں 18 نئے گیٹ اور ایک نیا ٹرمینل کھولا گیا۔

واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں اگلے حکم تک منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔

لاگارڈیا کی ویب سائٹ پر درج زیادہ تر پروازوں کو منسوخ دکھایا گیا ہے جبکہ چند ایک کو تاخیر شدہ بتایا گیا ہے۔

Reuters

سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئی ہیں جن میں امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا ایئر لائنز، ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز، یونائیٹڈ ایئرلائنز اور ایئر کینیڈا کی پروازیں شامل ہیں۔

اس سے قبل لاگارڈیا ایئرپورٹ حکام نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کے بعد 'ایمرجنسی ریسپانس پروٹوکول فوراً فعال کر دیے گئے تھے' اور ادارے کے چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پورٹ اتھارٹی پولیس کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ عوام 'تاخیر کی توقع رکھیں اور اگر ممکن ہو تو علاقے سے گریز کریں۔'

'لاگارڈیا ایئرپورٹ میں ایک ہنگامی واقعے کے باعث ہوائی اڈے کی طرف جانے والی تمام سڑکیں اور ہائی وے کے ایکزٹس اگلے حکم تک بند ہیں۔'

نیو یارک سٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے عوام کو خبردار کیا کہ 'پروازوں کی منسوخی، سڑکوں کی بندش، ٹریفک میں تاخیر اور ایمرجنسی اہلکاروں کی موجودگی کی توقع رکھیں۔'

ایکسی پر پیغام میں اس نے کہا کہ 'متبادل راستے استعمال کریں۔'

ایئر بلیو طیارہ حادثے کے آٹھ متاثرین جنھوں نے بہتر معاوضے کے لیے طویل قانونی جنگ لڑی: ’معاملہ پیسوں کا نہیں انصاف کا تھا‘حد نگاہ میں کمی یا لینڈنگ میں پائلٹ کی غلطی، انڈیا میں طیارہ حادثہ جس نے کئی سوالات جنم دیےسخوئی لڑاکا طیارے کا حادثہ، پاکستان کے خلاف آپریشن میں شامل پائلٹ کی ہلاکت اور انڈین فضائیہ کو درپیش مشکلامریکہ کی عراق میں اپنے فوجی طیارے کی تباہی میں چھ ہلاکتوں کی تصدیق: ’KC135‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟جنرل ضیا سے جنرل حداد تک: ’پُراسرار‘ فضائی حادثے جنھوں نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More