عمران خان کی ضمانت٬ عدالت سے بڑی خبر

اُردو وائر  |  Sep 18, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔

عمران خان کے وکلا کی جانب سے کی گئی جلد سماعت کی استدعا پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ طریقہ کار موجود ہے اسی کے مطابق درخواست آئندہ پیر تک سماعت کے لیے مقرر ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ سائفر کیس میں خصوصی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔

عمران خان نے سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت دائر کی۔ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں ضمانت پر اٹک جیل سے رہا کیا جائے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More