'انضمام اچھے سلیکٹر ہیں، وہ کسی سے زیادتی نہیں کریں گے'

دنیا نیوز  |  Jun 05, 2016

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کے مقبول پروگرام  کرکٹ دیوانگی  میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے متعلق ماہرین نے اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔ سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلرعاقب جاوید نے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کو متوازن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں اگر کمی ہے تو صرف ایک آل راؤنڈر کی۔

دوسری جانب قومی وکٹ کیپر کامران اکمل نے دل کی سب باتیں کہہ ڈالیں، انہوں نے انگلینڈ میں وکٹ کیپرز کو پیش آنے والے مسائل اور مشکلات بھی بتائیں۔ کامران اکمل کا یہ بھی کہنا تھا کہ انضمام الحق اچھے سلیکٹر ہیں، وہ کسی کیساتھ زیادتی نہیں کریں گے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More