News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ Share your views
اس قدر تعریف سے گھبرا جاتا ہوں: امیتابھ بچن  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
Universal PR فلم پنک میں امیتابھ بچن نے ایک وکیل کا کردار ادا کیا ہے بالی وڈ فلم ’پنک‘ میں ادکار امیتابھ بچن کا کردار لوگوں کی توجہ کا مرکز ثابت ہو رہا ہے اور فلم میں ان کی اداکاری کی خاصی تعریف ہو رہی ہے۔ لیکن امیتابھ بچن کا کہنا ہے انھیں اس قدر تعریف سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔انھوں نے کہا: ’اس فلم کے لیے میری ایسے بھی بہت سے لوگوں نے تعریف کی جو مجھ سے کبھی بات تک نہیں کرتے تھے۔ اتنی تعریف سے مجھے گھبراہٹ ہوتی ہے۔‘ لیکن حال ہی میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج مارکنڈے کاٹجو نے ان کی تعریف نہیں کی ہے بلکہ انھوں نے ان کی تعریف کرنے والے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جسٹس کاٹجو نے تین دن قبل اپنے ایک پوسٹ میں لکھا: ’امیتابھ بچن کا دماغ خالی ہے اور چونکہ زیادہ تر میڈیا والے ان کی تعریف کرتے نہیں تھکتے اس لیے مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کا دماغ بھی خالی ہے۔‘اس کے جواب میں امیتابھ بچن نے نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: ’میرا دماغ خالی ہے۔ وہ درست ہیں، میرا دماغ خلاص (ختم) ہے۔‘ Universal PR فلم پنک کی اوپننگ اچھی ہوئی ہے اور اس سے وابستہ افراد بہت خوش ہیں انھوں نے مزید کہا: ’ہم نے ایک ہی سکول میں تعلیم حاصل کی ہے، وہ میرے سینیئر تھے، ہمارے درمیان کوئی دشمنی نہیں ہے۔‘اس فلم میں امیتابھ نے ایک ایسے وکیل کا کردار نبھایا ہے جو ریپ کی شکار خواتین کو انصاف دلانے کے لیے قانونی کی خامیوں کو شدت کے ساتھ سامنے لاتے ہیں۔فلم کے پروموشن کے بارے میں امیتابھ بچن نے کہا: ’لوگ فلم ریلیز ہونے کے پہلے پروموشن کرتے ہیں، لیکن میں نے یہ سوچا کہ اس بار فلم ریلیز ہونے کے بعد سب سے ملا جائے۔‘اپنے زمانے کے ’اینگری ینگ مین‘ کا خطاب حاصل کرنے والے اداکار نے کہا: فلم بناتے وقت اس کی کامیابی کے بارے میں ہم نے نہیں سوچا تھا۔ ہم ایک ایسی فلم لوگوں کے سامنے لانا چاہتے تھے جس کا موضوع بہت مضبوط ہو۔ سابق جج مارکنڈے کاٹجو اپنے متنازع بیانات کے لیے معروف ہیں اس فلم کے کردار کے بارے میں انھوں نے کہا: ’ہر کردار کو نبھانے میں پریشانی تو ہوتی ہی ہے لیکن کردار کو پردے پر اچھی طرح اتارنے کے لیے مقصد واضح ہونا چاہیے۔ اور ایسی ہی صورت میں کردار کے ساتھ انصاف کیا جا سکتا ہے۔‘انیرودھ چودھری کی ہدایت میں بننے والی فلم ’پنک‘ باکس آفس پر تین دنوں میں ساڑھے 21 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ شوجت سرکار اس فلم کے مشترکہ ڈائریکٹر ہیں۔فلم سے وابستہ لوگوں کو امید ہے کہ امیتابھ بچن کی یہ فلم 100 کروڑ کی کمائی والے کلب میں شامل ہو سکتی ہے۔’پنک‘ میں امیتابھ بچن کے علاوہ تاپسي پنوں، انگد بیدی، پیوش مشرا اور دھرتمان چیٹرجی بھی ہیں۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal