News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ Share your views
سونو نگم کے معاملے پر بولنا خطرناک ہے: عرفان خان [بی بی سی اردو] 02 May, 2017
عرفان خان

سماجی اور قومی مسائل پر اکثر اپنی مضبوط رائے دینے والے انڈین اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ سونو نگم کے معاملے میں بولنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اذان کے حوالے سے گلوکار سونو نگم کے بیانات سے ملک میں ایک تنازع اٹھ گیا تھا۔

٭’ معاملہ اذان یا آرتی کا نہیں بلکہ لاؤڈ سپیکر کا ہے‘

٭’انڈیا میں مذہبی زبردستی کب ختم ہو گی‘

بی بی سی ہندی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان خان کا کہنا تھا کہ ’میں اس معاملے پر بات اس لیے نہیں کرنا چاہتا کیونکہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ کس طرح پیش کرے گا۔ مجھے ایک پلیٹ فارم دو جہاں اس معاملے پر بحث ہو سکے پھر میں اپنے خیالات سامنے رکھوں گا۔ مجھے پتا نہیں ہے سونو نگم نے کیا کہا ہے اور ان کی بات کو کیسے پیش کیا گیا ہے تو اس معاملے پر بات کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔‘

عرفان خان

مذہب پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عرفان نے کہا کہ ہر انسان کے لیے اپنا مذہب اور اپنی تلاش ضروری ہے۔

ان کا خیال ہے کہ کسی دوسرے کی طرف سے بتایا گیا مذہب کوئی مذہب نہیں ہوتا اور جو ایمان لائے وہ صرف اپنی تسلی کے لیے مانتے ہیں۔

عرفان خان کا کہنا تھا کہ ’ہر مذہب میں موت کے بعد کی کہانی بتائی گئی ہے اور ہر مذہبی شخص کو لگتا ہے کہ اس کے مذہب نے صحیح کہا ہے تو دیکھ لیجیے دنیا کتنے بڑے بہکاوے میں جی رہی ہے۔‘

'لائف آف پائی'، 'انفرنو'، 'دی امےزنگ سائڈر مین' جیسی ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے والے عرفان خان کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ فلموں میں بالی وڈ فلموں کے مقابلے پیسے کم ملتے ہیں۔

عرفان کہتے ہیں، ’جب تک آپ بڑے سٹوڈیو کی فلم یا اہم کردار نہیں کرتے آپ کو پیسے کم ملتے ہیں۔‘

عرفان خان

اپنی آنے والی فلم 'ہندی میڈیم' کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا، ’لوگوں کی ذہنیت ہے کہ انگریزی بولنے والے اعلیٰ درجے کے ہوتے ہیں اور جو انگریزی زبان مناسب طریقے سے نہیں بول پاتے ہیں، اس کو ہم کم تر دیکھتے ہیں۔ جتنے بھی سپر سٹار ہیں انھیں ہندی آتی ہے۔‘

اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بھارت میں ہندی زبان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ساتھ ساتھ کس طرح سے قومی زبان ہندی اپنا احترام انگریزی زبان کے سامنے کھوتی جا رہی ہے.

اس فلم میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر عرفان خان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

عرفان نے تصدیق کی ہے کہ صبا فلم پروموشن کے لیے بھارت آئیں گی اور انھوں نے ویزے کے لیے درخواست دی ہے۔

ہدایت کار ساکیت چودھری کی فلم'ہندی میڈیم' 12 مئی کو ریلیز ہو گی۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal