سی پیک کی وجہ سے عالمی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں, سی پیک ملک کیلئے گیم چینجر ہے; گورنر سندھ محمد زبیر

نوائے وقت  |  May 05, 2017

 گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ ملک کیلئے گیم چینجر ہے،کس کو کیا مل رہا ہے اس پر بات نہیں ہونی چاہئیے، 34ارب کے پاور پروجیکٹ سے پورے ملک کو بجلی ملے گی۔جعمہ کو کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے سی پیک اکانومک ڈیولپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ہمارے ویژن کی تعریف کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے عالمی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں، گوادر میں تعمیر ہونے والے ہوائی اڈے اور دیگر منصوبوں سے پورے بلوچستان کو فائدہ ہوگا۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے صرف چین اور پاکستان کو نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا،نجی شعبے کو اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے کراچی کے کاروباری طبقے کی نمائندگی سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی میں کررہا ہوں، خواہش  ہے کہ یہ کمیٹی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More