شہر قائد کے کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم

اب تک  |  Jul 07, 2020

کراچی:(07 جولائی 2020) گذشتہ روز ہونے والی مون سون کی پہلی بارش نے کے الیکٹرک انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ہونے والی بارش کو اٹھارہ گھنٹے گزر چکے، مگر ابھی تک شہر قائد کے کئی علاقوں جن میں کورنگی،لانڈھی، ملیر،سائٹ ایریا،بلدیہ،اولڈ سٹی ایریا،ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی سمیت نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن میں بجلی کو مکمل بحال نہیں کیا جاسکا ہے۔

بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کا بھی بحران پیدا ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More