مندر کی تعمیر کے خلاف دائر ایک اور درخواست پر فیصلہ محفوظ

اب تک  |  Jul 07, 2020

اسلام آباد:(07 جولائی 2020)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عامرفاروق نے مندر کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارخوشنود خان نے موقف اختیار کیا کہ مندر کے لئے چار کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی،اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین مندر پہلے سے موجود ہیں،مزید کسی مندر کی تعمیر کے لئے پیسے دینا فضول خرچی ہوگی۔

اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ مندر پر کام روک دیا گیا ہے اور معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس ہے۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More