حدیقہ کیانی کا ترک فنکاروں کیساتھ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت

سماء نیوز  |  Jul 14, 2020

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے تُرک فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے ترک گلوکاروں کے ساتھ ‘کشمیر سیویتاس’ نامی تنظیم کے منصوبے کے تحت 13 جولائی 1931 کو ہندو بادشاہ کی جانب سے کشمیر میں شہید کیے گئے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گانا جاری کیا۔

حدیقہ کیانی اور تُرک فنکاروں کا یہ گانا تین مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اُردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جبکہ گانے کا دورانیہ 4 منٹ سے بھی کم ہے۔

Releasing a beautiful collaboration tomorrow in light of Kashmir Martyr’s Day with Turkish artists Ali Tolga Demirtaş and Turgay Evren. The tribute is done in Turkish, Urdu and Kashmiri and it streams live July 13. I’ll post the link tomorrow, stay tuned and stay blessed 💜 Praying for peace, love and freedom for all 💜💜💜

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial) on Jul 12, 2020 at 6:57am PDT

گانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے۔

اِس گانے کو حدیقہ کیانی نے ابھی تک اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ نہیں کیا ہے بلکہ گانا ’کشمیر سیویتاس‘ نامی یوٹیوب چینل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حدیقہ کیانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں گانے کا لنک شیئر کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More