آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کردی

اب تک  |  Jul 15, 2020

راولپنڈی: (14 جولائی 2020) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کردی۔ علی رضا نے آرمی چیف سے ملنے اور پاک فوج جوائن کرنے کی خواہش کی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف کی 15 سالہ علی رضا سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کورہیڈ کوارٹرز کراچی میں کرائی گئی۔ علی رضا ایک سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے۔

آرمی چیف نے علی رضا کے عزم کو سراہا، اس کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

علی رضا اپنے والدین کی اکلوتی اُولاد ہے، اس کے والد کراچی کی ایک مقامی فیکٹری میں مزدور ہیں۔

علی رضا کو آرمی چیف کی جانب سے الضرار ٹینک کا ماڈل پیش کیا گیا۔ علی رضا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں وردی پہن کر بہت خوش ہوں۔ پاکستان زندہ باد۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More