کرونا وائرس کاجلد سے جلد خاتمہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے متاثرہ ممالک کو حکمت عملی سے آگاہ کردیا

شمع نیوز  |  Jul 15, 2020

جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ممالک کو اقدامات تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی اس پر قابو پانا ممکن ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم نے ممالک سے اٹلی، اسپین، جنوبی کوریا اور بھارت میں کیسز میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چاہے اس وبا کا پھیلا کتنا ہی برا کیوں نہ ہواسے روکنا ممکن ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے جنیوا میں ایک ورچوئل نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ زندگی کے

تمام شعبوں میں ہم سب کی ایک حد تک آزمائش جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں تیزی سے وائرس پھیل رہا ہے اور جہاں پابندیاں میںن ڈھیل دی جارہی ہیں وہاں اب کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور عالمی یکجہتی کے ساتھ مل کر صرف جارحانہ اقدام ہی اس وبا کو ختم کرسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More