انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ کلیدی کردار ادا کرینگے: باسط علی

نوائے وقت  |  Jul 15, 2020

ملتان (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بلے باز باسط علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ کلیدی کردار ادا کریں گے کیونکہ وہاں کی کنڈیشن ان کیلئے سازگار ہے، مجھے لگتا ہے کہ یاسر شاہ پاکستان کا ٹرمپ کارڈ ہو گا، یہ پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ باسط علی نے کہا کہ جولائی اور اگست کے دوران انگلینڈ میں موسم گرم رہتا ہے اور اسی وجہ سے یاسر کی بائولنگ زیادہ سپن ہوگی اور انہیں وکٹیں لینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف میچ صرف دو سٹیڈیموں میں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ وہ اتنے کم وقت میں مزید پچ تیار نہیں کر سکیں گے۔ پیر عبدالخالق القادری کوپاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا سینئر نائب صدر نامزد کردیاگیا

پیر عبدالخالق القادری کوپاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا سینئر نائب صدر نامزد کردیاگیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More