بیروت کے بعد ایک اور بندرگاہ کو اڑ ا دیا گیا، افسوس ناک خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Aug 08, 2020

تفصیلات کے مطابق نیو ہیون انڈسٹریل یونٹ سے کالے دھوئیں کے بادل بلند ہوئے جس نے رہائشیوں میں پریشانی پیدا کر دی۔ بادل بلند ہونے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی لوگوں کو گھر میں رہتے ہوئےدروازے اور کھڑکیاں بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ متعدد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک دم سے اونچے دھماکے کی آواز سنی تھی جو کہ بندرگاہ سے صرف 1 میل کے فاصلے پر ہے۔ ایسٹ سسیکس فائر اور ریسکیو سروس نے بتایا کہ بیچ روڈ پر 12 فائر انجن موقع پر موجود تھے تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقامی کونسلر شان میکلیڈ نے بات کرتے ہوئے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ ‘نیو ہیون میں آگ بھاری ہے اور ہوا زیادہ اچھی نہیں ہے لہذا محتاط رہیں۔

ایسٹ سسیکس فائر اور ریسکیو سروس کے ترجمان نے بات کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ‘ہمارے پاس نیوہاین میں پیش آنے والے فائر انجن 12 ہیں۔ آگ صنعتی عمارت کو متاثر کررہی ہے۔ زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

براہ کرم علاقے سے گریز کریں۔ ‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More