سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد کی جان خطرے میں۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 08, 2020

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب میں مقامی شہری نے ہاؤس آئسولیشن کے دوران لاپرواہی برتی جس سے 21 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے جمعے کو بیان جاری میں واضح کیا کہ ایک شہری نے محسوس کیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا ہے۔ بعض علامتیں ظاہر ہوگئی تھیں۔اسے قانون صحت کے بموجب خود کو ہاؤس آئسولیشن کی پابندی کرنی چاہیے تھی۔ اس نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے 21 افراد نئے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔وزارت صحت نے بیان میں مزید کہا کہ مقامی شہری نے جان بوجھ کر کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔ اس کی لاپروائی سے خود اس کے خاندان کے 13 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک اور مشکل اس وقت پیش آئی جب فیملی کے 13 متاثرین میں سے ایک شخص نے خود کو یہ جاننے کے باوجود کہ وہ کورونا کے مریض سے مل چکا ہے احتیاط نہیں برتی جس کے باعث مزید 8 افراد وائرس کی زد میں آگئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More