ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی بھارت کے پاس برقرار

جی این این  |  Aug 08, 2020

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی بھارت کے پاس ہی برقرار رکھنے کافیصلہ کر لیا جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 آسٹریلیا میں منعقد ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے ایک اہم اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ، اجلاس میں آئندہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان ملک کے لیے بھارت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئندہ برس اکتوبر نومبر بھارت میں کھیلا جائے گا ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More