پاکستان کو مزید دوسالوں کےلئے جی ایس پی پلس کا درجہ مل گیا

روزنامہ اوصاف  |  Sep 20, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معیشت کےلئے انتہائی شاندار خبر آگئی ہے۔ یورپی یونین نے پاکستان کو مزید  دو سالوں کےلئے جی ایس پی پلس کا درجہ دے دیا ہے جس کے نتیجے میں ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے۔ اور پاکستان کو 30ملکوں کی مارکیٹ تک رسائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں مزید 2 سال کے عرصے کیلئے توسیع کر دی ہے۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان یورپی یونین کے نائب صدر کی جانب سے کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کا یہ فیصلہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ پاکستان کو یورپ کے 30 ممالک کی مارکیٹوں میں اپنی مصنوعات رعایتی ٹیرف پر فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔اس فیصلے کے باعث پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More