یونس خان کو سینئر اور جونیئر ٹیموں کے ساتھ بطور کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اب تک  |  Sep 24, 2020

اسپورٹس ڈیسک: (23 ستمبر 2020) سابق کپتان یونس خان کی خدمات بطور کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اگلے ہفتے یونس خان اور وسیم خان کی اہم ملاقات میں معاملات طے کیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق کپتان یونس خان کی خدمات سے مستقبل میں بھی استفادے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی اگلے ہفتے بورڈ حکام سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں اہم معاملات طے کیے جائیں گے۔ یونس خان کو طویل مدتی کنٹریکٹ دینے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ یونس خان کو جونیئرکرکٹرز کی کوچنگ ذمہ داریاں دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More