پاکستان کی کشمیری وکیل اور انسانی حقوق کے رہنما بابر قادری کے قتل کی مذمت

اب تک  |  Sep 26, 2020

اسلام آباد: (25 ستمبر 2020) کشمیر سے تعلق رکھنے والے وکیل بابر قادری کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت کے معاملے پر پاکستان کی طرف سے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیری وکیل اور انسانی حقوق کے رہنماء بابر قادری کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ بابر قادری کو نامعلوم افراد نے گزشتہ روز سری نگر میں گولیاں مار کر قتل کیا۔ بابر قادری کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے اور بھارتی پالیسیز پر تنقید کرنے والی ایک اور آواز کو خاموش کردیا گیا۔ بابر قادری کا قتل ماورائے عدالت قتل ہے۔ بھارتی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ جیسے کالے قوانین نافذ کر رکھے ہیں۔ 300 سے زائد کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور نام نہاد سرچ آپریشن میں مارا جا چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بابر قادری بھارتی ریاستی دہشتگردی کا ایک اور نشانہ ہے۔ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیری عوام پر بربریت سے انکے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی رویہ کا نوٹس لے۔ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں معصوم کشمیریوں کے قتل پر بھارت سے حساب لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More