’فاطمہ‘، کیتھولک مسیحیوں کی اہم ترین زیارت گاہوں میں سے ایک

ڈی ڈبلیو اردو  |  Oct 14, 2020

پرتگال کے شہر ’فاطمہ‘ کا باسیلیکا آف روزری اسکوائر جو اس سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث زیادہ تر بند رہا

یہ شہر جنوبی یورپی ملک پرتگال کے دارالحکومت لزبن سے تقریباﹰ 130 کلومیٹر شمال کی طرف واقع ہے۔ یہ چھوٹا سا شہر 'فاطمہ‘ لزبن سے پورٹو جاتے ہوئے راستے میں آتا ہے، اس کا مجموعی رقبہ تقریباﹰ 72 مربع کلومیٹر اور آبادی صرف 13 ہزار کے قریب ہے۔

یہ شہر 'فاطمہ‘ سے موسوم کیوں؟

آج سے ہزار سال سے زیادہ عرصہ قبل جنوبی یورپ میں موجودہ اسپین اور پرتگال کے کئی علاقوں پر عرب مسلمانوں کی حکمرانی تھی۔ اس دور میں اس شہر کی بنیاد ایک عرب مسلم رہنما نے اپنی بیٹی 'فاطمہ‘ کے نام پر رکھی، جسے یہ نام پیغمبر اسلام کی صاحبزادی کے نام کی نسبت سے دیا گیا تھا۔

اسلام کو جمہوریت سے متصادم قرار مت دیجیے، جرمن آرچ بشپ

پھر آج سے 873 برس قبل 1147ء میں جب مسیحیوں نے اس شہر اور کئی دیگر علاقوں کو فتح کر لیا، تو انہوں نے اس شہر کا نام تو نہیں بدلا مگر اس کے بعد اس شہر پر مسیحی آبادی، ثقافت اور مذہب کے اثرات حاوی ہو گئے۔ پرتگالی لوک کہانیوں میں اس دور کے واقعات آج بھی پڑھنے اور سننے کو ملتے ہیں۔

دنیا کی مقبول ترین کیتھولک مسیحی زیادت گاہوں میں سے ایک

کیتھولک مسیحی روایات کے مطابق اس شہر سے منسوب اہم مذہبی واقعہ 13 مئی 1917ء کو پیش آیا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک مقامی گڈریے کے تین بچے بیمار تھے۔ ان بچوں کو اس طرح شفا ملی کہ ان کے سامنے ایک کھیت میں 'کنواری مریم‘ کا ظہور ہوا اور انہوں نے ان 'دو بہنوں اور ایک بھائی کو صحت یاب کرنے کے ساتھ یہ وعدہ کیا کہ وہ ہر ماہ کی تیرہ تاریخ کو ان سے ملنے آیا کریں گی، بشرطیکہ یہ تینوں بہن بھائی اس واقعے کے بارے میں خاموش رہیں‘۔

امداد تو ٹھیک ہے، اسلام کیوں قبول کیا؟

اس بارے میں کئی مختلف روایات ہیں کہ 'فاطمہ‘ کے ان تینوں بہن بھائیوں کا یہ راز کس طرح منظر عام پر آیا۔ بعد کے عشروں میں کئی سرکردہ مسیحی شخصیات نے اس شہر میں رونما ہونے والے کئی معجزوں کا ذکر بھی کیا۔

فرانس: 57.2 لاکھ جرمنی: 49.5 لاکھ برطانیہ: 41.3 لاکھ اٹلی: 28.7 لاکھ ہالینڈ: 12.1 لاکھ اسپین: 11.8 لاکھ بیلجیم: 8.7 لاکھ سویڈن: 8.1 لاکھ بلغاریہ: 7.9 لاکھ یونان: 6.2 لاکھ مصنف: افسر اعوان (اشوک کمار)

بعد کے برسوں میں 'فاطمہ‘ شہر کے ان تینوں بچوں کو بعد از مرگ کلیسائی طور پر مقدس بھی قرار دے دیا گیا تھا۔ پھر اس جگہ کی اہمیت اتنی بڑھی کہ مختلف ادوار میں کلیسائے روم کے پوپ بھی اس پرتگالی شہر کے دورے کرتے رہے۔

یورپ کے سب سے بڑے مسلم قبرستانوں میں سے ایک آئندہ ہالینڈ میں

موجودہ دور کا شہر 'فاطمہ‘

آج پرتگال کا یہ شہر دنیا بھر میں کیتھولک مسیحی عقیدے کے زائرین کے لیے اہم ترین زیارت گاہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہاں خاص طور پر بیمار مسیحی شہری  شفا کی دعائیں مانگنے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More