اگر کھانسی یا ان علامات میں سے کوئی سامنے آئے تو ڈاکٹر سے فوراً چیک اپ کروائیں ورنہ ۔۔۔

ہماری ویب  |  Oct 30, 2020

بلاشہ کینسر ایک ایسا مہلک مرض ہے کہ جس سے بچنے کے امکانات بہت ہی کم ہوتے ہیں۔ کسی کو جان لیوا مرض سرطان کا اگر پہلے سے علم ہوجائے یا یوں کہہ لیں کہ پہلے اِسٹیج پر کینسر کا معلوم ہوجائے تو فوری علاج کے نتیجے میں اس بیماری کو شکست دی جاسکتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 70 سے 80 فیصد اَفراد کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی اہم علامات کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آئی۔ برطانیہ کے کینسر ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگ کینسر کی چھپی ہوئی علامات کو اِس ڈر سے نظر انداز کر دیتے ہیں کہ ڈاکٹر یا اُن کا وقت ضائع نہ ہو۔

تحقیق میں کینسر کی ابتدائی انتباہی علامات کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو یہ ہیں۔

1- مسلسل کھانسی یا گلے کا بیٹھ جانا، کوئی گلٹی، ہیضہ اور قبض۔

2- جسمانی وزن میں بغیر وجہ کے کمی یا ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہورہا ہو۔

3- قے، پیشاب یا فضلے میں خون کا آنا۔

4-خواتین کے مخصوص ایام میں جریان خون۔ بیت الخلاء جاکر حوائج ضروریہ کے دوران یہ احساس کہ پیٹ پوری طرح خالی نہیں ہوا۔

5- عجیب شکل کے مسے وغیرہ کا نمودار ہوجانا۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ 50 فیصد سے زائد برطانوی عوام کو کم از کم ایسی ایک انتباہی علامات جیسے مسلسل کھانسی، ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہو یا گلٹی وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے مگر صرف 2 فیصد ہی خیال کرتے ہیں کہ ایسا کینسر کے باعث ہوسکتا ہے۔

محققین کے مطابق ہم لوگوں کو یہی مشورہ دے سکتے ہیں کہ اگر انہیں شبہ ہو تو بغیر کسی ڈر کے اپنا معائنہ کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر یہ علامات کینسر کے باعث سامنے نہیں آتیں تاہم اگر آپ میں اس مرض کی فوری تشخیص ہوجائے تو علاج میں زیادہ آسانی پیدا ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More