بولی وڈ کی سب سے زیادہ قابل اعتماد شخصیت کون؟

بول نیوز  |  Oct 30, 2020

بولی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کو فلمی دنیا کا سب سے زیادہ قابل اعتماد شخص اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو سب سے زیادہ قابل اعتماد اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی فنکاروں سے متعلق یہ ریسرچ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہیومن برانڈز کے چیف مینٹور سندیپ گویال نے جاری کی۔

رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو عوامی رائے کی بنیاد پر 88 اسکور کے ساتھ بولی وڈ کی قابل اعتماد شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

اکشے کمار کو 86.8 اسکور کے ساتھ بولی وڈ کے قابل اعتماد اداکار اور دپیکا پڈوکون کو 82.8 اسکور کے ساتھ قابل اعتماد اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ورات کوہلی کو سب سے قابل اعتماد سیلیبریٹی جوڑی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More