سندھ حکومت کا یو ٹرن۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یا نہیں ؟ صوبائی وزیرتعلیم نے نیا اعلان کر دیا

روزنامہ اوصاف  |  Nov 24, 2020

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہناہےکہ ضرورت پڑی تو تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ کرسکتےہیں۔یہ بات وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کے اپنے حالات ہیں، کوئی مشکل پیش آئی تو اسکول بند کرنے کے بارے میں اپنا فیصلہ کر سکتے ہیں۔وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کا ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو میں یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق سےضد کا تاثر نہیں دینا چاہتے، جو بھی فیصلہ ہوا نیک نیتی سے کریں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More