وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا زیر غور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں وزیر قانون ارکان پارلیمنٹ کی قومی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور رکن شمولیت کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔وزیر اقتصادی امور جی 20 ممالک کی جانب سے قرضوں میں ریلیف کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔کابینہ کو قومی اداروں کے سربراہان کی خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئےممکنہ اقدامات اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کورونا کی مجموعی صورتحال پراجلاس جس میں این سی اوسی کی جانب سےکیےگئےفیصلوں سےمتعلق آگاہ کیاگیا۔کورونا وبا اور اسپتالوں کی استعدادکار سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کوروناوباکےپہلےمرحلےمیں قابل تقلیدحکمت عملی اپنائی، بروقت فیصلوں سے وباپرقابوپایاجس کی دنیامعترف ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناوباکےدوسرےمرحلےمیں بھی سنجیدگی دکھاناہوگی، ہمیں توازن اوراحتیاط کادامن ہرگزنہیں چھوڑناچاہیے۔وزیراعظم نے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئےممکنہ اقدامات اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ -->