پولیس سےفوری رابطےکیلیے سٹی اسلام آباد موبائل ایپ کااجرا

سماء نیوز  |  Nov 28, 2020

جنسی ہراسگی، حادثات، اغوا سمیت کسی بھی مسئلے کی صورت میں پولیس سے رابطہ اب انتہائی آسان ہوگیا۔

وفاقی پولیس کی سٹی ایپ پر قانون کے محافظ فوری حرکت میں آ جائیں گے اور ایک موبائل کلک پولیسنگ کے روایتی انداز کو جدید بنادے گا۔

ایس پی سرفراز ورک نے بتایا کہ سٹی اسلام آباد کے نام سے ایک ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے سیکشن ای پولیسنگ پر تمام واقعات بھی رپورٹ کیے جاسکتے ہیں۔

ای پولیسنگ سیکشن میں عوام حادثات، ہراسمنٹ، مسنگ پرسن کی شکایات درج کروائی جاسکیں گی۔ علاوہ ازیں اس سیکشن میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور کریکٹر ویری فیکیشن کروانے کے حوالے سے بھی سہولت میسر ہوگی۔

یہ ایپ آپ کے پلے سٹور میں موجود ہے اور ان سہولیات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ایپ کو موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرکے خود کو رجسٹر کرایا جاسکتا ہے۔

یہ ایپ سیف سٹی کے ساتھ منسلک ہے جس کے ڈیش بورڈ پر یہ چیز بلنک ہو گی اور وہ فوری طور پہ میسج متعلقہ فیلڈ افسر تک پہنچائے گے اور وہ فوری ریسپانڈ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More