ایمان پہلی ترجیح ہے،امریکی ماڈل نے فیشن انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

بول نیوز  |  Nov 29, 2020

امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا کو مذہب کی خاطر چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ خبرکس دعا نے ثناء خان کی زندگی بدل دی؟

اسلام کے خاطر شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی...

حلیمہ عدن نے کہا کہ جس کام کی وجہ سے مذہبی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہو وہ کام چھوڑ دینا چاہتی ہوں۔

صومالیہ میں پیدا اور کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں کئی برس رہنے والی امریکی ماڈل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ فیشن میرے لیے نہیں ہے میں لوگوں کے لیے ہوں۔

انہوں نے کہ کہ  دراصل میں اپنے ایمان کے لیے ہوں اور اب میں بیدار ہوچکی ہوں۔

سابق ماڈل حلیمہ عدن نے بتایا کہ اس کام کی وجہ سے اکثر نماز کی ادائیگی میں تاخیر اور حجاب کے بغیر ماڈلنگ پر میں اکثر اپنے کمرے میں روتی تھی۔

The Queen has finally won 😂👑🙌🏾 as tf she should because she’s the reason for all my success and happiness ♥️✊🏿🥺 my new goal in life is to just make her proud! My best friend! My whole heart ❤️ https://t.co/1Jh6rSxIo7

— Halima Aden (@Kinglimaa) November 25, 2020

یاد رہے کہ حلیمہ عدن کو اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے مقابلہ حسن کے بکنی پہننے والے مقابلے میں بھی مکمل اسلامی لباس پہنا تھا اور اپنے سارے کیریئر میں انہوں نے حجاب کو اپنائے رکھا۔

واضح رہےکہ حلیم عدن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران بہت سی چیزوں کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا، مجھے وہ کام کر کے رنج ہوتا جسے نہ تو میں دل سے کرنا چاہتی تھی اور نہ میرا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے اور میری ماں کی بھی یہی خواہش تھی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More