پاکستان میں کرونا سےمرنےوالوں میں 71فیصد مرد ہیں

سماء نیوز  |  Nov 29, 2020

پاکستان ميں کرونا وائرس اب تک 7 ہزار985 افراد کی جان لے چکا ہے۔پاکستان میں کرونا سے شرح اموات 2 اعشاريہ صفر دو فیصد جبکہ عالمی سطح پر دو اعشاريہ تين تين فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کرونا سے جاں بحق افراد کی تازہ تفصيلات جاری کردی ہيں۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر ميں کرونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں ميں 43 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مجموعی اموات کی تعداد 7ہزار985 ہوچکی ہے۔مرنے والوں میں 71 فیصد مرد ہيں۔جاں بحق افراد ميں سے 76 فيصد کی عمریں 50 سال سے زائد تھيں۔

اکيانوےفیصد افراد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا جن ميں سے58  فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں مرنے والوں میں 29 مرد اور 14 خواتین شامل ہيں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More