ایل پی ایل میں محمد عامر، شاہد آفریدی کا افغان بالر کے ساتھ جھگڑا

روزنامہ اوصاف  |  Dec 01, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں ہونے والے ایک میچ کے دوران پاکستانی بالر محمد عامر اور افغانستان کے فاسٹ بالر نوین الحق کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ کینڈی ٹسکرز کے نوین الحق کی گیند پر محمد عامر نے چوکا لگایا تو انہیں غصہ آ گیا اور انہوں نے عامر Smiles from Afridi - and then a scowl! 😁😠What a character! 🤣Tempers flaring a little after Afridi's Galle Gladiators beaten by Kandy Tuskers in #LPL2020Tuskers' Naveen-ul-Haq had shared words with Mohammad Amir - and Afridi wasn't amused! #KTvGG pic.twitter.com/h9u2l6OvQC

— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) November 30, 2020 کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ محمد عامر نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ نوین الحق کے اگلے اوور میں محمد عامر نے ان کی ایک اور گیند پر چھکا لگا دیا، میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی جاری رہی۔ میچ ختم ہونے کے بعد شاہد آفریدی بھی اس معاملے میں شریک ہو گئے، انہوں نے افغان بولر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور انہیں آنکھیں دکھائیں۔ شاہد آفریدی نے افغان بالر پر غصہ کرتے ہوئے انہیں معاملہ حل کرنے کا کہا۔واضح رہے کہ سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سری لنکا کے بھنوکا راجہ پاکسا نائب کپتان ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More