کراچی: سینٹرل جیل، انتظامیہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ہم نیوز  |  Dec 01, 2020

کراچی: سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جیل میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سینٹرل جیل کراچی کے سپرٹنڈنٹ نے آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ جیل میں سیکیورٹی پر 576 کے بجائے صرف 200 اہلکار تعینات ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو بھیجے جانے والے خط میں سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سینٹرل جیل میں ڈینیئل پرل اور سانحہ صفورا کے ملزمان بھی قید ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ خطرناک ملزمان کی ملاقاتوں کے دوران بھی نگرانی کا عملہ کافی نہیں ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ نے اپنے خط میں آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو مشورہ دیا ہے کہ 277  خالی آسامیوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More