عماد وسیم کو بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی

بول نیوز  |  Dec 01, 2020

قومی کرکٹر عماد وسیم کو بگ بیش  لیگ میں شرکت  کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے عماد وسیم کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

          پی سی بی ذرائع نے این او سی جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے سبب عماد وسیم  کی لیگ کے ابتدائی میچز میں شرکت غیر یقینی ہے۔

متعلقہ خبردلبر حسین بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے...

عماد وسیم کا بگ بیش لیگ کے دسویں ایڈیشن  کے لیے میلبورن رینی گیڈز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ۔

خیال رہے کہ عماد وسیم ان دنوں قومی ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود ہیں ۔پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More