ماہرہ خان کو بچپن کی تصویر میں پہچاننا مشکل

سماء نیوز  |  Dec 01, 2020

پاکستانی فلم اسٹار ماہرہ خان نے رواں سال کے آخری ماہ کے آغاز میں ایک مایوسی نہ پھیلانے کا ایک خاص پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے دسمبر کو مخاطب کر تے ہوئے دلچسپ جملہ بھی لکھا۔

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میرے دسمبر تمھیں معلوم ہے کہ تم میرے پسندیدہ (ماہ) ہو لہذا مجھے نا امید مت کرنا‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ 21دسمبر کو اپنی 36ویں سالگرہ منائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More