ایس ای سی پی کی کپیٹل مارکیٹ میں آن لائن اکاؤنٹ کھولنےکی منظوری

سماء نیوز  |  Dec 04, 2020

سکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نےملک میں موجود اورنان ریذڈنٹ پاکستانیوں کوپاکستان میں کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے  آن لائن اکاؤنٹ کھولنے   کی منظوری دے دی ہے۔

ملک کی کپیٹل مارکیٹ میں وسعت اور سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافے کے لئے اس کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔کپیٹل مارکیٹ میں  دلچسپی رکھنے والےسرمایہ کار ملک کے کسی بھی حصے میں ہوں  یا بیرون ملک مقیم ہوں،کسی بروکر یا ایجنٹ کے دفتر میں جائے بغیر ہی اپنا سرمایہ کاری اکاؤئنٹ کھول سکیں گے۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا آن لائن اکاؤنٹ کھولنےکا نیا نظام اورفریم ورک  ایس ای سی پی  کی جانب سے مارکیٹ میں جدید ٹیکنالوجی   کے استعمال کے لئے کی جانے والی اصلاحات  کا تسلسل ہے۔نئےفریم ورک میں سرمایہ کارتمام ضروری معلومات اوردستاویزات آن لائن جمع کرواسکیں گے جبکہ سرمایہ کارکااکاؤنٹ بھی تیز رفتاری کے ساتھ کھل سکے گا۔

سرمایہ کاروں کےتحفظ کو یقینی بنانےاورقوانین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئےآن لائن اکاؤنٹ کھولنے والےسرمایہ کار( صارف) کی تصدیق کاعمل  بھی آن لائن ہی مکمل کیا جائے گا۔آن لائن سرمایہ کارکی تصدیق وتوثیق سینٹرلائزڈ کے وائی سی کاادارہ آزادانہ طور پرکرے گا۔

اس کےعلاوہ کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کااکاؤنٹ کھولنے کے لئے درخواست فارم کےصفحات کی تعداد کو بھی کم کردیا گیا ہےتاکہ سرمایہ کاری کا کھاتہ کھولنے کاعمل  سہل ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More